ہم وطنوں کا شکریہ، انشاءاللہ نوازشریف آپ کو مایوس نہیں کرینگے: مریم نواز کا پیغام
ہم وطنوں کا شکریہ، انشاءاللہ نوازشریف آپ کو مایوس نہیں کرینگے: مریم نواز کا پیغام
لاہور (لیڈی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) الیکشن 2013ءمیں واضح برتری حاصل کرنے والی جماعت کے سربراہ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ہم وطنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے انشاءاللہ نواز شریف کبھی آپ کو مایوس نہیںکریںگے، ملک کے باشعور اور ذہین نوجوانوں نے مسلم لیگ ن کو منتخب کرکے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے، ویل ڈن ، نوجوانوں نے اس جماعت کو منتخب کیا ہے جس نے پہلے بھی ڈیلیور کیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرے گی، آئیں مل کر روشن پاکستان کی تعمیرکریں ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز اپنے ٹویٹرپیغام میں کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ” ڈئر پی ٹی آئی فرینڈز“ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا الزامات اور گالی کی سیاست کاکبھی فائدہ نہیں ہوتا آئندہ کیلئے اور سوچیں اور آئیں اس مرتبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں کردار اداکریں۔ پیغام میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
مریم / پیغام