الطاف حسین قومی لیڈر ہیں، سب کو ساتھ لیکر چلیں: سیاسی جماعتیں، تنظیمیں
الطاف حسین قومی لیڈر ہیں، سب کو ساتھ لیکر چلیں: سیاسی جماعتیں، تنظیمیں
اسلام آباد/ لندن (آئی این پی) پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور شہری تنظیموں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے پر علیحدگی کی دھمکی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک قومی لیڈر ہیں اور انہیں ایسے بیان زیب نہیں دیتے‘ الطاف حسین کو ملکی یکجہتی اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرنا چاہئے تھی۔ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی ایک بڑی اور سنجیدہ طبقے کی جماعت ہے جس کو اس پاکستان نے بہت عزت دی ہے اور ہر دور حکومت میں ایم کیو ایم کی نمائندگی رہی ہے، ان حالات میں ایسا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
ردعمل