• news

میڈرڈ اوپن ٹینس : سرینا ولیمز ‘ رافیل نڈال نے ٹائٹل جیت لئے

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے روسی حسینہ ماریہ شراپووا کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ امریکی کھلاڑی نے روسی سٹار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اچھے کھیل کا مظاہرہ ہوا مگر سرینا ولیمز نے ماریہ شرا پووا کو پہلے سیٹ میں چھ ایک اور دوسرے سیٹ میں چھ چار سے زیر کر لیا۔ روس کی اناستاسیا پاﺅلی چنکوا اور جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا پر مشتمل جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی مارینا ایراکوویک اور زمبابوے کی کارا بلیک کو شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ میں روس کی اناستاسیاپاﺅلی چنکوا اور جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا پر مشتمل جوڑی نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی مارینا ایراکوویک اور زمبابوے کی کارا بلیک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔سپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے سٹینی لاس وارونیکا کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کا فائنل جیت لیا۔ نڈال نے حریف کھلاڑیوں کو فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ یہ ان کا کھیل میں واپسی کے بعد پانچواں ٹائٹل ہے۔ وہ وارونیکا کیخلاف نواں میچ کھیل رہے تھے جس میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن