• news

مجبوراً ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں:بہار بیگم

لاہور(آئی اےن پی) فلم سٹار بہار بیگم نے کہا ہے کہ ماضی کو کسی صورت بھلا نہیں سکتی‘ فلموں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بہار بیگم نے کہا کہ میں شوبز میں حادثاتی طور پر آئی مگر میں نے جو کردار ادا کئے وہ اور ماضی کبھی بھلا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک فلم انڈسٹری کے دوبارہ پاﺅں پر کھڑا ہونے کی امید کی جا سکتی تھی مگر اب ایسا کچھ نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو اپنے شعبہ کی بجائے صرف اپنی فکر ہو تو پھر وہی کچھ ہو تا ہے جو آجکل پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن