• news

پاکستانی اور بھارتی فنکار مل کر کام کریں تو دونوں کا فائدہ ہو گا:گلوکارہ راگنی

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکار مل کر کام کریں تو دونوں کا فائدہ ہو گا‘ مشترکہ فلم سازی پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ صرف بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ راگنی نے کہا کہ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی وجہ سے پاکستانی شائقین کا رجحان بھی بھارتی فلموں کو پسند کرنے کی جانب زیادہ ہوتا جا رہا ہے ان حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذمہ داران بھارت کے ساتھ مل کر فلم سازی کریں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے پاکستانی انڈسٹری کے حالات کو بھی بہتر کیا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن