• news
  • image

سابق ڈی سی او میانوالی کو واپس لایا جائے

سابق ڈی سی او میانوالی کو واپس لایا جائے

مکرمی!ضلع میانوالی میں گذشتہ سال ایک نہایت ہی دیانتدارفرض شناس عوام دوست ڈی -سی-او میانوالی کیپٹن(ر) محمد محمود تعینات ہوئے تھے انہوں نے چند ماہ قیام کے دوران ضلعے بھر کے دفاتر کے ملازمین کا قبلہ درست کردیا اور عوام کو انصاف مہیا کرنے کے لئے دفتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوام کو فوری انصاف مہیا کیا ان کی عوام دوستی اور کارکردگی منتخب عوامی نمائندوں کو پسند نہ آئی اور ان کو گذشتہ سال مارچ میں تبدیل کرادیا۔ اب وہ نمائندے رخصت ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر کے افسران کے تبادلوں کا حکم دیا ہے آپ ضلع میانوالی کی مظلوم غریب عوام پر مہربانی کرتے ہوئے کیپٹن(ر) محمد محمود کا تبادلہ فوری طور پر ضلع میانوالی میںبطور D.C.O کر دیں۔
(سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی )

epaper

ای پیپر-دی نیشن