• news

مقبوضہ کشمیر : تاریخی مسجد شہید کرنے کی سازش‘ ہزاروں افراد کا مظاہرہ

سرینگر (این این آئی)قدیم اور تاریخی مسجد شریف میر سید علی ہمدانی کو شہید کرنے کے منصوبہ کیخلاف پانپور مےن احتجاج کےا گےا۔پانپور میں ایک احتجاجی جلوس خانقاہِ جامع پانپور سے زیر قیادت میرواعظ مولانا مولوی ریاض احمد ہمدانی کی قیادت میں برآمد ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ میرواعظ ہمدانی نے کہا کہ خطہ کشمیر کے مسلمان تاقیامت حضرت شاہ ہمدان کے احسانات فراموش نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ان کی ہی عظیم کوششوں کی بدولت خطہ کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا اور ساتھ ساتھ انہی کی بدولت یہاں کے لوگوں کو روزگار کا ہنر بھی حاصل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ حضرت علی ثانی اور ان کے فرزند حضرت میر سید محمد ہمدانی نے ملک کشمیر میں سینکڑوں مساجد اور خانقاہیں تعمیر کروائیں، ان مساجد میں 600سال قدیم مسجد امیر کبیر متصل جامع پانپور کو کچھ شر پسند عناصر نے منہدم کرنے کی کوشش کی تاہم فرزندانِ توحید کی بروقت مداخلت اور ضلع انتظامیہ کے باصلاحیت حکام نے دیا۔ جلوس میں شوکت حسین کینگ، میر بشیر احمد کینٹ، جنرل سکریٹری جمعیت ہمدانیہ شاہد جیلانی مخدومی، مخدوم ٹرسٹ فاﺅنڈیشن محمد اشرف عنایتی، حاجی غلام محمد وانی صدرِ جمعیت، حاجی فاروق احمد گانی، انجمن خدامات زیارت شاہِ ہمدان، بقعہ جات کے خدام اور جمعیت سے وابستہ کئی وکلائ، دانشور خاص کر علما، ایمائے مسجد بھی جلو س میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن