غلام مصطفےٰ کھر‘ اشرف رند کی شکست‘ حامیوں کا ہنگامہ‘ توڑ پھوڑ‘ ہوائی فائرنگ
کوٹ ادو (نامہ نگار‘ خبر نگار) ہارنے والے امیدواروں کے حامیوں کا عدالت کے باہر ہنگامہ، توڑ پھوڑ‘ پتھرا¶، زبردستی بازار بند کرانے کی کوشش۔ ہوائی فائرنگ‘ پولیس‘ آرمی اور رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل پھینک کر حالات کنٹرول کر لئے۔ لوگوں کو گھروں میں جانے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہارنے والے امیدواروں سابق وفاقی وزیر ملک غلام مصطفی کھر اور پی ٹی آئی کے اشرف رند کے حامیوں نے گزشتہ روز شام 6 بجے نتائج بدلنے کے الزامات لگا کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ہوائی فائرنگ کر کے عدالت کے مین گیٹ پر پتھرا¶ کیا۔ ایک پولیس وین کو الٹا کر زبردست نقصان پہنچایا۔ پتھرا¶ سے ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے پولیس فوج اور رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور حملہ آوروں کو منتشر کر دیا۔ شرپسند عناصر نے مسلح ہو کر شہر کے بازاروں کا را¶نڈ لگایا اور لوگوں کو زبردستی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا۔ فوج اور رینجرز نے پولیس کی مدد سے شہر میں امن و امان قائم کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر گشت شروع کر دیا اور تمام شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں جانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔