• news

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے: آفاق احمد

کراچی (سٹاف رپورٹر)مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) سے سربراہ میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے جس سے ملک کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئیگی اور کراچی سے لاقانونیت و دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ چیئرمین آفاق احمد نے مسلم لیگ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام اورکراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کا قبضہ مضبوط بنانے کیلئے بھرپور دھاندلی کی گئی جو عوام کے حق پر ڈاکہ ہے، جھرلوانتخابات کے نتائج قبول نہیں کئے جائیں گے۔ 13مئی کو یوم سیاہ منایا جائے اور عوام بھرپور شرکت کرکے ٹھپہ مافیا کے خلاف فیصلہ دیں۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے کہا کہ انتخابی قوانین اور عوام کے حق رائے دہی کا جس طرح مذاق اڑیا گیا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر-دی نیشن