پاکپتن: فرخ جاوید کے اغوا کی کوشش، تحریک انصاف کے امیدوار سمیت33 افراد پر مقدمہ
پاکپتن (نامہ نگار) الیکشن کے دوران کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فرخ جاوید کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے پر تحریک انصاف کے امیدوار سمیت 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ الیکشن کے روز ڈاکٹر فرخ جاوید پولنگ چیک کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کے چودھری نعیم ابراہیم نے مسلح افراد کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ کرکے ڈاکٹر فرخ جاوید کے محافظ کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا اور اسلحہ کی نوک پر ڈاکٹر فرخ جاوید کو گاڑی سے نیچے اتار کر اغواءکی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس اور مسلح افواج کی گاڑیوں کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے امیدوار نعیم ابراہیم سمیت 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔