• news
  • image

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کیلئے مذاکراتی عمل میں تیزی لانی چاہئے: جرمنی

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کیلئے مذاکراتی عمل میں تیزی لانی چاہئے: جرمنی

برلن (اے پی پی) جرمن حکام نے کہاہے کہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کیلئے جاری مذاکراتی عمل میں تیزی لانی چاہیئے۔ذرائع ابلاغ نے برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ گیڈوویسٹر ویلے نے کہا کہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کیلئے مذاکراتی عمل میں مزید تیزی لائی جانی چاہیئے اور اس سلسلے میں جلد ایک نئے باب کا آغاز بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین صورتحال ایک طویل عرصے سے جمود کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے گیڈویسٹرویلے برلن میں ترک ہم منصب احمد داﺅد اوگلو کے ساتھ ملکر لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن