ہری پور:انتخابات کے دوسرے دن آتشزدگی سے 120 کیبن جل کر خاکستر
ہری پور:انتخابات کے دوسرے دن آتشزدگی سے 120 کیبن جل کر خاکستر
ہری پور(آن لائن) عام انتخابات کے دوسرے دن جی ٹی روڈ پر واقع پرانی سبزی منڈی بس سٹینڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی‘ 120 کیبن جل کر خاکستر‘ لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خوردنی‘ موٹرسائیکل‘ سائیکلیں‘ ڈیپ فریزر‘ نقدی و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ یاد رہے کہ 120 خاندانوں کی روزی کا ذریعہ یہ کیبن الیکشن 2008ءکے دوسرے روز بھی جل گئے تھے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا‘ سینکڑوں متاثرہ مشتعل دکانداروں کا شدید احتجاج‘ تین گھنٹے تک جی ٹی روڈ کو ٹائر جلاکر بلاک کردیا گیا۔
ہری پور/ آتشزدگی