برطانوی شہزادہ ہیری کی جنگ میں معذور امریکی فوجیوں سے ملاقات
برطانوی شہزادہ ہیری کی جنگ میں معذور امریکی فوجیوں سے ملاقات
کولوراڈو (آن لائن) برطانوی شہزادہ ہیری ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ امریکی ریاست کولوراڈو میں شہزادے نے جنگ کے دوران معذور ہونے والے امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ والی بال کی بازی بھی لگائی۔نو روزہ امریکی دورے کے تیسرے روز شہزادہ ہیری امریکی ریاست کولوراڈو پہنچ گئے جہاں جنگ کے دوران معذور ہو جانے والے امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ یہی نہیں بلکہ معزور جنگجوں کے ساتھ بیٹھ کر والی بال کی بھی بازی لگائی۔