آسٹریلیا: ہزاروں افراد نے سورج میں دھبہ لگنے کا نظارہ دیکھا
آسٹریلیا: ہزاروں افراد نے سورج میں دھبہ لگنے کا نظارہ دیکھا
سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا میں ہونے والے سورج گرہن کا نظارہ ماہر فلکیات کے ساتھ ہزاروں افراد نے بھی کیا۔سورج پر لگا دھبہ دیکھنے کےلئے شمالی آسٹریلیا کے علاقے ٹیننٹ کریک میں سیاحوں اور ماہر فلکیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان میں امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ماہرین بھی تھے۔ یہ سورج گرہن آسٹریلیا کے علاوہ پاپوا گینی اور سولومن آئی لینڈ میں بھی دیکھا گیا۔ دوسرا سورج گرہن نومبر میں ہوگا جو افریقا، یورپ اور مشرقی امریکا میں دیکھا جائے گا۔