• news

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی اظہار تشکر ریلی

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمدشاہد ہیرا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب امیدوار میاں محمد جاوید لطیف کی کامیابی پر ان سے اظہار تشکر کیلئے فیصل آباد روڈ سے بتی چوک تک ایک ریلی نکالی ریلی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں ن لیگ کے جھنڈے اور میاں جاوید لطیف کے لیے خیر مقدمی بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد شاہد ہیرا نے کہاکہ حلقہ کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں میاں نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن