الطاف حسین نے مسلم لیگ ن کو پنجابی جماعت کہہ کر لسانی تعصب کو ہوا دی: قاری سلیم زاہد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قوم نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا دھرن تختہ کرکے اپنا انتقام لے لیا۔ قوم کے ووٹ سے پانچ سال حکومت کرنے والوں نے مہنگائی، بجلی، گیس کی بندش اور محرومیوں کے سوا عوام کو کچھ نہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب قاری محمد سلیم زاہد نے مسلم لیگی کارکنوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے مسلم لیگ کو پنجابی جماعت کہہ کر مبارکباد دے کر لسانی اور صوبائی تعصب کو ہوا دی ہے عزت خدا کی طرف سے ملتی ہے۔ تقریب میں محمد افضل بٹ، محمد اکرم بٹ، محمد شہباز بٹ، محمد عقیل انصاری، محمد جمیل انصاری، محمد عدیل انصاری اور دیگر کارکنان موجود تھے۔