• news

کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا: الطاف حسین

لندن + کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ الزام لگانے والے میرے گذشتہ روز کے خطاب کو سیاق و سباق میں رکھ کر رائے کا اظہار کریں۔ لندن سے جاری پالیسی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے خلاف بات کا تصور کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو انتخابات سے متعلق شکایات ہیں وہ قانونی راستہ اختیار کریں اور سڑکوں پر احتجاج کر کے ملک کیلئے مشکلات کھڑی نہ کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ جن کے 20 لاکھ آباءو اجداد نے یہ ملک بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئیے ہم پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے وژن کا پاکستان بنائیں اور مل جل کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

ای پیپر-دی نیشن