تحریک انصاف کا مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف مرکزی اور پنجاب حکومت میں شامل نہیں ہو گی بلکہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔ اس بات کا فیصلہ عمران خان کی موجودگی میں پارٹی رہنماﺅں نے مشاورت کے ساتھ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس بلانے کی حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔ پنجاب سے کامیاب امیدواروں کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔