سرمائی اولمپکس، سکیورٹی میں روس کی معاونت کرینگے: ڈیوڈ کیمرون
ماسکو (آن لائن)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ روس کے شہر سوشی میں کھیلے جانے والے سرمائی اولمپیکس گیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے برطانیہ کی سکیورٹی ادارے روس کو بھر پور معاونت فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ روسی صدر ولادی میری پیوٹن نے برطانیہ سے سکیورٹی کے معاملے میں محدود پیمانے پر معاونت فراہم کرنے کے کہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی تقریباً پچاس کمپنیاں سوشی میں اولمپک سٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ سوشی اولمپکس گیمز پرامن طور پر منعقد ہو۔