عمران کے اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور ووٹ نہ ڈالنے کا امکان
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت اور سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخابات میں بھی ووٹ نہ ڈالنے کا قوی امکان۔ ذرائع کے مطابق شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین کو ڈاکٹرز نے مزید دو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ رواں ماہ کے دوران ہونے والے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے جس کی وجہ سے قائد ایوان‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں اپنا ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے۔ ےاد رہے کہ عمران خان نے شوکت خانم مےں زےر علاج ہونےکی وجہ سے عام انتخابات مےں بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہےں کےا۔