• news

افغانستان : خودکش ٹرک بم دھماکہ ‘3 جارجین فوجی ہلاک‘ دھماکے میں 10 شہری مارے گئے

کابل (بی بی سی + اے ایف پی) جنوبی افغانستان میں بیس پر خودکش ٹرک بم حملے میں جارجیا کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔ جبکہجنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے دس شہری جاںبحق ہوگئے ہیں جن میں 4 عورتیں اور 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قندھار صوبے میں پیش آیا ہے جب ایک مسافر گاڑی دیسی ساخت کے ایک بم سے ٹکرائی۔ اس حملے میں دیگر بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس وقت تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قندھار صوبے کی پولیس کے سربراہ عادالرازق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دھماکہ آرگستان کے ضلع میں پیش آیا۔ ادھر ایران کے ڈپٹی بارڈر کمانڈر کرنل حامد شرگئی نے سرحد پار کرتے ہوئے افغانوں کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ایرانی فورسز کی فائرنگ سے افغان شہریوں کے قتل کے حوالے سے رپورٹ بے بنیاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن