• news

پیپلز پارٹی کی شکست میں کرپشن، توانائی بحران نے اہم کردار ادا کیا: پاکستان اکانومی واچ

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ کامیاب الیکشن اورجمہوریت کے تسلسل کا کریڈٹ عوام، چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمشن کو جاتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی ناکامی میںبے لگام کرپشن، اداروں کی تباہی، توانائی کے بحران اور دہری شہریت والے مشیروں نے اہم کردار ادا کیا۔نواز شریف کے کاندھوں پر ملک کی تعمیر نو کی بھاری ذمہ دار آن پڑی وہ معاشی بحالی کو ترجیح دیں، امراءکو نوازنے کے لئے غریبوں پر ٹیکس لگانے کی پالیسی ختم کریںاور ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیںورنہ انہیں 2018ءکے الیکشن میں پی پی پی جیسے نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔عمران خان پر قوم نے بھرپور اعتماد کیا ہے جس پر پورا اتر کر دکھائیںتاکہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے نہ صرف قومی خزانہ خالی چھوڑا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب ڈالر سے کم اور محاصل کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے تاہم سب سے بڑا چیلنج آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہو گا جبکہ اسکا صحیح استعمال، بجٹ بنانا، ٹیکس نیٹ بڑھانا اور زرعی ٹیکس بھی اہم معاملات ہیں جسکے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ امریکہ سے امدادی فنڈ میں 1.8ارب ڈالر ملنے کے باوجودسابق حکومت نے سال رواں میں مقامی ذرائع سے ایک کھرب روپے کا قرضہ لیا۔ڈاکٹر مغل کے مطابق 2007میںغیر ملکی قرضے 40ارب ڈالر تھے جو سابقہ جمہوریت میں 60ارب ڈالرسے تجاوز کر گئے اور اگرفوری اصلاحات نہ کی گئیں تو 2015تک بیرونی قرضے 75ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن