• news

گھر گھر مسلم لیگ ن کی کامیابی کا جشن بلے بازوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے: صائمہ شہزادی خان

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی تاریخی کامیابی سے امیدنویدمیں بدل گئی۔ ہماری قیادت عوام کوان کی توقعات سے بڑھ کرڈیلیور کرے گی۔گھر اورگلی میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارجیت کاجشن منایا جارہاہے۔ بلے بازوں نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے دھاندلی کاشور مچاناشروع کردیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق کواہلیان این اے125 کی بھرپورخدمت اورقومی سیاست میںفعال کرداراداکرنے پر بہت زیادہ لیڈ سے کامیابی ملی۔ اگر الیکشن میںدھاندلی ہوئی ہوتی تواین اے126 اور پی پی152سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب ہوتے ۔

ای پیپر-دی نیشن