ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے: حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے، امریکہ اور دہشت گردوں کے خلاف ہماری آواز دھیمی نہیں ہو گی، جرا¿ت اور قوت سے اسلام کے دشمنوں اور پاکستان کے غداروں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ الطاف حسین عصبیتوں کو ہوا نہ دیں۔ عوام مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے منتظر ہیں۔