بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو خود گرفتاری دینے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا
نئی دلی(نوائے وقت نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو خود گرفتاری کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو عدالت نے 4ہفتوں کی مہلت دی تھی جو آج15مئی کو ختم ہورہی ہے۔سنجے دت کو ممبئی دھماکوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 5سال قید سنائی تھی۔