سام سنگ کے تعاون سے اسلام آباد میں نویں سفارتی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد
لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان (SEPAK) کے تعاون سے اسلام آباد میں نویں کورین ایمبسیڈر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے لیاقت جمنازیم میں 13 مئی سے 19 مئی تک جاری رہیں گے۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان (SEPAK) کے منیجنگ ڈائریکٹر Jung Hun Park نے ہیڈ آف IM Jyongil Chang اور ہیڈ آف کارپوریٹ مارکیٹنگ سعدالحسن کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر John Park کا کہنا تھا کہ سام سنگ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پنجاب اولمپکس سمیت کھیلوں کی متعدد تقریبات کے انعقاد میں اپنا تعاون اس مقصد کے تحت جاری رکھا ہے کہ اس سے پاکستان کی نوجوان نسل کو بہتر موقع حاصل ہوں گے جس سے ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔