• news

بک شیلف ........ ووٹ اور آخرت (دوسرا ایڈیشن)

ووٹ ڈالنا بظاہر ایک مختصر سا عمل ہے لیکن کسی بھی ملک ‘قوم اور معاشرے کی ترقی یا تنزلی کا دارومدار ووٹ کے صحیح یا غلط استعمال پر ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا اختیار ہے جو ووٹر اپنے انداز میں جینے کی ضمانت دیتا ہے اور معاشرے میں در آنیوالی برائی کو شکست دینے کا مہذب ترین طریقہ ہے۔ ووٹ ایک قومی امانت ہوتاہے‘ جسے نہ صرف دیانتداری بلکہ دانشمندی سے استعمال کرنا چاہیے۔ڈاکٹر عبدالرﺅف صاحب کی کتاب ”ووٹ اور آخرت“ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے جس میں ووٹ کی اہمیت کو انتہائی خوبصورت انداز سے بیان کیا گیا ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ ووٹ کے اثرات کئی عالمین تک پہنچتے ہیں‘ مثلاً عالم دنیا‘ عالم انسانیت‘ عالم حیوانات‘ عالم نباتات‘ ماحول و فضا اور عالم آخرت۔اس میں کوئی شک نہیں‘ اگر ووٹ کی اہمیت کو بغوردیکھا اور اس کا جائزہ لیا جائے تو اسکے اثرات نہ صرف معاشرے بلکہ پوری دنیا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اپنی آخرت کیسے سنواری جا سکتی ہے‘ اسکی وضاحت قاری کو اس کتاب میں ملے گی۔ انہوں نے ووٹ کے مختصر عمل کو اس طرح اجاگر کیا ہے کہ اس کتاب کو پڑھ کر یقیناً کوئی بھی ذی شعور ووٹ کے استعمال میں غفلت نہیں برت سکتا۔ 176 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت کتاب تخلیقات : 6 بیگم ر وڈ‘ مزنگ ‘ لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 180/- روپے ہے۔ فون: 042-37238014, 042-37124933(تبصرہ: سلیم اختر)

ای پیپر-دی نیشن