ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سپرد کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ”ہائر ایجوکیشن کمشن نے قانون سازی کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کو خط لکھا۔ خط میں کہا کہ ایچ ای سی کے امور نئی قانون سازی تک کسی دوسرے ادارے کے سپرد نہیں کئے جا سکتے۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نگراں حکومت نے ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ ایچ ای سی کی بجائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے سپرد کر دیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔