• news

انتقال اقتدار کا اگلا مرحلہ بلاتاخیر مکمل کیا جائےگا: وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے مطابق انتقال اقتدار کا اگلا مرحلہ بلاتاخیر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مکمل رسائی دی گئی۔ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عوام میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے میڈیا کے کردار کی معترف ہے۔ وزیر داخلہ ملک حبیب نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے انتخابات کے دوران عوام کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد پرامن ماحول میں ہوا جو نگران حکومت کی کامیابی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن