نواز حکومت کے ساتھ کام نہیں کرونگا: حسین حقانی
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ مستقبل میں بننے والی نواز حکومت کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا 1992ء کے بعد سے نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں۔ واضح رہے کہ وہ ماضی میں نواز شریف کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔