• news

شہباز شریف اور افضل کھوکھر کی کامیابی پر چودھری اکرم اور آصف شہزاد نے مٹھائی تقسیم کی

رائے ونڈ (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) سٹی رائے ونڈ چودھری محمد اکرم گجر اور جنرل سیکرٹری رائے ونڈ خورد میاں آصف شہزاد نے میاں شہباز شریف اور ملک محمد افضل کھوکھرکے رائے ونڈ حلقہ سے الیکشن جیتنے کی خوشی میں منوں مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ،اور جلوس کی شکل میں پورے علاقہ کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن