دارالسلام ریاض میں مسلم لیگ کی کامیابی پر اظہار مسرت
ریاض (پ ر) میاں محمد نواز شریف کی انتخابات میں کامیابی پر اظہار مسرت کے لئے مکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس ریاض میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالمالک مجاہد نے کی۔ تقریب میں ادارے کے تمام سٹاف نے شرکت کی اور میاں محمد نواز شریف شریف اور ا ن کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر این اے 172 سے مرکزی اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم کے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر منتخب ہونے پر انہیں مبارکبادد دی گئی۔ عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔ تقریب میں دارالسلام کے آپریشنل منیجر عبدالغفار مجاہد، مارکیٹنگ منیجر عکاشہ مجاہد، آئی ٹی منیجر طلحہ مجاہد، کمرشل منیجر عارف سرور، ظفر سرور، قاری اقبال، پروفیسر محمد ذوالفقار، قمر مجید، عمران اشرف، امین ارمان فہد الیاس چودھری، شہزاد احمد اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔