عمران خان کو عوامی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلینی چاہئے: محفوظ مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے چیئرمین پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی شکست تسلےم کرلےنی چاہےے اور کھلے دل کے ساتھ عوام کے فےصلے کو قبول کرلےنا چاہےے،خواہ مخواہ دھرنوں اور احتجاج کی سےاست سے گرےز کرنا چاہےے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد دےنے کے لےے آنےوالے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کےا۔اس موقع پر سردار محمد خان لغاری، صاحبزادہ نعےم عارف نوری، سےّد محمودالحسن شاہ،قاری نصےر احمد، مولانا خادم حسےن شرقپوری اور صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مےں مسلم لےگ کی کامےابی حق اور سچ کی فتح ہے۔کرپشن سے پاک پاکستان ہی مسلم لےگ (ن) کا خواب ہے۔