• news

چینی وزیراعظم 23 مئی نوازشریف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد + لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے 23 مئی کو چین کے وزیراعظم گی کی لیانگ ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، چینی وزیراعظم حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر کو دورہ چین کی دعوت دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہوں گے جو کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف کی معاونت کریں گے۔ یاد رہے کہ چینی وزیراعظم گی کی لیانگ 22 مئی کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن