مہلت ختم، سنجے دت آج خود کو قانون کے حوالے کر دینگے
ممبئی (اے پی اے) بالی ووڈ اداکار سنجے دت 1993 کے بم دھماکے کیس میں اپنی باقی قید پوری کرنے لیے آج خصوصی ”ٹاڈا“ کورٹ میں گرفتاری پیش کردیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاڈا کورٹ نے بدھ کو سنجے دت کو اجازت دی کہ وہ پونے کی یروادا جیل میں گرفتاری پیش کرنے کے لئے دائر کی گئی درخواست واپس لے سکتے ہیں، سنجے دت کے وکیل کا کہنا تھا کہ سنجے اپنی درخواست واپس لے کر ٹاڈا کورٹ میں آج گرفتاری پیش کردیں گے۔ فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دے گئی تھی۔