منور حسن نے عمران کی عیادت کی، مل کر چلنے کی ضرورت ہے: امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور دیگر بھی تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ ملک اور قوم کیلئے کسی بھی جماعت کا دوسری جماعت کے ساتھ تعاون کرنا انتہائی خوش آئند ہے اور سب کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے توقع ہے کہ اس نے قوم سے جو وعدے کئے وہ انہیں پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو انتہائی دانشمندانہ طریقے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی کیونکہ اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس خطے کے عوام کو غلام بنا لے گا تو اب کسی صورت ممکن ہے نور نہ ہی پورے ملک کو سلالہ بنا سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ سے نکلا جائے۔