• news
  • image

نامناسب رویہ، سینکڑوں قیدیوں نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی

نامناسب رویہ، سینکڑوں قیدیوں نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی

لاہور (سٹاف رپورٹر) نامناسب روئیے پر سینکڑوں قیدیوں نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال کردی۔ قیدیوں نے انتظامیہ کا رویہ درست نہ ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مبینہ تشدد پر قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ معلوم ہوا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور رات گئے تک ان سے کام لیا جاتا ہے جس کے باعث سینکڑوں قیدیوں نے انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کر دی۔ قیدیوں نے گذشتہ رات کا کھانا بھی نہیں کھایا اور تاحال بھوک ہڑتال پر ہیں۔
قیدی / بھوک ہڑتال

epaper

ای پیپر-دی نیشن