شانگلہ میں سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم،2 افراد جاں بحق
شانگلہ میں سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم،2 افراد جاں بحق
شانگلہ (آئی این پی ) شانگلہ میں دو سیاسی گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح تصادم کا واقعہ شانگلہ کے علاقے جھاٹکلول میں پیش آیا جہاں دو سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مسلح تصادم میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔اب تک تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
شانگلہ /تصادم