انتخابات میں نواز شریف طاقتور رہنما بن کر ابھرے، زرداری ناکام رہے: کیمرون منٹر
انتخابات میں نواز شریف طاقتور رہنما بن کر ابھرے، زرداری ناکام رہے: کیمرون منٹر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس خارجہ پالیسی کے معاملات کیلئے ٹیم موجود ہے۔ امید ہے نواز شریف پنجاب سے نکل کر قومی لیڈر بننے کی کوشش کریں گے۔ امید ہے نوازشریف امریکہ پاکستان تعلقات میں نیا باب رقم کریں گے۔ نواز شریف ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ عمران خان اور پاک فوج بھی بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان کے انتخابات میں دھاندلیاں قواعد و ضوابط کی سنجیدہ نوعیت کی خلاف ورزیاں ہیں۔ سابق سفیر کیمرون منٹر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی لڑائیاں لڑنا چاہتے ہیں یا معیشت کی بحالی، گڈ گورننس اور بھارت سے بہتر تعلقات پر توجہ دیتے ہیں۔ اگر کراچی میں دوبارہ انتخابات بھی ہوئے تو نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ نواز شریف ایک طاقتور رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ آصف زرداری بطور صدر اور پارٹی قائد دونوں محاذوں پرناکام ثابت ہوئے۔ پیپلز پارٹی میں اب کوئی بھٹو باقی نہیں ہے۔
کیمرون منٹر