• news

وفاقی کابینہ کیلئے مشورے جاری سرتاج عزیز کو مشیر خزانہ بنائے جانے پر غور

وفاقی کابینہ کیلئے مشورے جاری سرتاج عزیز کو مشیر خزانہ بنائے جانے پر غور

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے وفاقی کابینہ کیلئے صلاح مشورہ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں نواز شریف اور شہباز شریف اپنے ساتھیوں سے صلاح مشورے کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مرتبہ وزارت خزانہ ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل سرتاج عزیز کو سونپے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ انہیں مشیر خزانہ بنایا جائیگا اور بعد ازاں انہیں سینٹ کی خالی ہونیوالی ایک نشست پر سنیٹر منتخب کروایا جائیگا۔ انکے علاوہ وزارت خارجہ سابق سفارتکار طارق فاطمی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ انہیں بھی سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر سنیٹر منتخب کروایا جائیگا۔
کابینہ/ مشورے

ای پیپر-دی نیشن