حکومت سندھ نے رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کر دی
حکومت سندھ نے رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کر دی
کراچی (آئی این پی) حکومت سندھ نے انسداد دہشت گردی کی شق کے تحت رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے انسداد دہشت گردی کی شق نمبر 5 کے تحت رینجرز کو چھاپے، تلاشی، گرفتاری اور طاقت کے استعمال کے اختیارات شامل ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کی تاریخ 22مئی کو ختم ہو رہی تھی۔
اختیارات توسیع