20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ، پرچون کی سطح پر 690 روپے کا ہو گیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ، پرچون کی سطح پر 690 روپے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ اول آٹا تیار کرنے والی فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اےکس مل قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 670 روپے سے بڑھ کر 680 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون سطح پر اس کا ریٹ 680 روپے سے بڑھ کر 690 روپے ہو گیا۔ فلور ملوں نے میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں بھی 50 روپے اضافہ کر دیا ہے اور اس کا ریٹ 3200 روپے سے بڑھ کر 3250 روپے ہو گیا ہے۔
آٹا تھیلہ / قیمت