عوامی مینڈیٹ پر پورا اترینگے، تمام وعدے پورے ہونگے: حمزہ شہباز
عوامی مینڈیٹ پر پورا اترینگے، تمام وعدے پورے ہونگے: حمزہ شہباز
لاہور (خصوصی رپورٹر) مثبت اور تعمیری نظریے کی بنیاد پر لوگ جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کی قیادت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے حمزہ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں پاکستان کے مختلف اضلاع سے آنے والے وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جس طرح ملک کی شبانہ روز خدمت کی ہے، خصوصاً خادم اعلیٰ پنجاب نے جس طرح عوام کا معیار زندگی بلند کیا اور ان کا مسائل کے حل کیلئے جس خلوص، محنت اور نیک نیتی سے کام کیااس کی مثال کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اب انشاءاللہ ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ پنجاب سے نکل کر پورے پاکستان کے عوام کو مستفید کریگا اور ملک کو درپیش دہشت گردی، توانائی، بےروزگاری جیسے بحران حل ہونگے۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاﺅں سے جومینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو دیا ہے اس پرانشاءاللہ پورا اتریں گے اور الیکشن مہم میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونگے۔
حمزہ شہباز