فضل الرحمن کا خیبر پی کے میں حکومت سازی میں تعاون نہ کرنے پر مسلم لیگ ن سے اظہار ناراضگی
فضل الرحمن کا خیبر پی کے میں حکومت سازی میں تعاون نہ کرنے پر مسلم لیگ ن سے اظہار ناراضگی
لاہور (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا خیبر پی کے میں حکومت سازی کیلئے تعاون نہ کرنے پر (ن) لیگ سے اظہار ناراضگی‘ وفاق میں (ن) لیگ کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کا بھی امکان‘ جے یو آئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے خیبر پی کے میں حکومت سازی کے لئے (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی کو منانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے جس پر مولانا فضل الرحمن نے (ن) لیگ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد جے یو آئی (ف) کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہم مرکز میں (ن) لیگ کی حکومت میں شامل نہ ہونے پر بھی غور کر رہے ہیں۔
فضل الرحمن/ ناراضگی