• news

پنجاب اسمبلی اجلاس 28 مئی کو بلانے کی تجویز ہے، بلدیاتی الیکشن دسمبر میں کرائیں گے: رانا ثناء

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 مئی کو بلانے کی تجویز ہے، جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت کو نیا گورنر بنایا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ شہباز شریف ہی پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور چودھری نثار سمیت کسی بھی شخص کا نام وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے زیر غور نہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ حلف اٹھانے والے وزرا کی تعداد کم سے کم ہو گی تاہم بعدازاں مزید وزرا اور پانچ مشیروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بلدیاتی قوانین میں ترامیم کے ذریعے ناظم سسٹم ختم کر کے ضلع کونسلز میں چیئرمین اور شہروں میں میئر لگائے جائیں گے۔ حکومت بنتے ہی بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن