کیڑے مکوڑ وں میں کافی پروٹین ہوتی ہے:عالمی ادارہ خوراک
کراچی (خصوصی رپورٹ) عالمی ادارہ خوراک نے کیڑے مکوڑے کھانے کا مشورہ دیدیا۔ امت رپورٹ کے مطابق افریقہ میں سالانہ 10لاکھ افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔ چند عشروں میں دنیا کی بیشتر اراضی بنجر ہو جائے گی۔ غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے حشرات الارض میں موجود پروٹین سے فائدہ اٹھایا جائے۔ افزائش نہایت آسان ہے۔ دنیا کے 2 ارب انسان شوق سے کھاتے ہیں۔