• news

سنجے دت کو جان سے مارنے کی دھمکی، آرتھر روڈ کی سکیورٹی سخت

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کے حکام کو ایک خط موصول ہوا ہے جس کے متن میں سنجے دت کیلئے دھمکی موجود ہے۔ اس خط کے بعد جیل حکام نے جیل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اس جیل میں آج یا کل گرفتاری دینے کے بعد سنجے دت کو رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آرتھر روڈ جیل میں ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کو بھی قید رکھا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن