• news

پشاور پولیس نے دہشت گردقرار دے کر طالب علم کی جان لے لی

 پشاور(آئی این پی )پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مارے گئے 2 مبینہ دہشت گرد وں میں سے ایک پشاور کا طالب علم نکلا، اسسٹنٹ کمشنر پشاور بھی واقعے کو پولیس کی غلطی قرار دینے لگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کا قمر گل جو ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا پرنسپل ہے۔ قمر گل کے جوانسال بیٹے محمد شہریار کو پولیس نے بڈھ بیر میں دہشت گرد قرار دے کر جان سے مار دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے قبضے سے 2 دستی بم، کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہوئے تھے۔ مقتول کے والد قمر گل کے مطابق اس کا بیٹا سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا جو امتحانی رول نمبر لینے گھر سے نکلا تھا۔ لیکن پولیس کی دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔ لواحقین نے مقتول طالب علم کی لاش گورنر ہاو س کے سامنے رکھ کر روڈ بلاک کئے رکھا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران ہنستے اور مقتول کے لواحقین دھاڑے مار کر روتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن