• news

چودھری عبدالمجید 2 ماہ کے اندر اسمبلی تحلیل کریں، راجہ فاروق حیدر کی دھمکی

کوٹلی (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید کو دھمکی دی ہے وہ دو ماہ کے اندر اندر با عزت طور پر اسمبلی تحلیل کر دیں کیونکہ پی پی پی آزاد کشمیر کا مینڈیٹ جعلی ہے اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف 26جون کو ریاست بھر میں پی پی پی کے سیاہ کارناموں اور جعلی مینڈیٹ کیخلاف یوم سیاہ منایا جائیگا۔ اگر مجید نے باعزت طور پر اسمبلی نہ توڑی تو دو آئینی راستہ اپناتے ہوئے اس کا کام تمام کر دیں گے۔ آزاد کشمیر میں باوقار اور آزاد عدلیہ کے قیام کے لئے اپنی حکومت کی قربانی تک دے گی مگر افسوس ہماری عدلیہ کو پاکستان کے ججز کی ہوا تک نہ لگی اور دو سال ہونے کو ہیں انتخابی عذداریوں اور رٹوں پر ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے۔ مسلم کانفرنس کے ممبران اسمبلی آئندہ چند روز میں باوقار طور پر مسلم لیگ (ن) کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے۔ کشمیر کونسل اور کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اور کشمیریوں کے فنڈز کو شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کے خلاف آزاد کشمیر میں مقدمات قائم کر کے کڑا احتساب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ن لیگ برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی کی رہائشگاہ پر منعقدہ استقبالیہ نما جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اور ازاں بعد راجہ نثاراحمد خان کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن