• news

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، مسلم لیگ ن کے ماہرین نے تجاویز نوازشریف کو بھجوا دیں

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے ماہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تجاویز نوازشریف کو بھجوا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ماہرین نے تجاویز نوازشریف کو بھجوائی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سرکلر ڈیٹ کو ختم کیا جائے اور اس کے لئے پاکستان اپنے دوست ممالک سے بھی مدد لے اور سرکلر ڈیٹ ختم ہونے سے بجلی کا بحران بھی ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بدانتظامی کے خاتمے اور لائن لاسز میں کمی کے لئے حکمت عملی بھی بنائی جائے۔ بجلی کے بند یونٹس کی مرمت موجودہ یونٹس کی صلاحیت میں اضافہ بھی کیا جائے جو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم اقدام ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن